اسلام آباد:(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتےہیں دہشت گردی کےخلاف پیچیدہ جنگ جیتنے کیلئے متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں مالی معاونت جبکہ شہروں میں موجود ہمدرد پناہ دے رہے ہیں ۔ آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس دہشتگردی کے خلاف جنگ انتہائی پیچیدہ قرار ، پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی واضح نشاندہی ، تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک میں قیام امن کا عزم ، پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی اور افغان امن عمل کا جائزہ ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف پیچیدہ جنگ ، غیرمتزلزل عزم اور یکسوئی سے توجہ کی متقاضی ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے مالی معاونت جاری ہے ، شہروں میں موجود معاونین انہیں پناہ دیتے ہیں ۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا کر دہشت گردی ختم کرکے چھوڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت اور سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اصل اثاثہ ہیں ، اس وقت متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ۔ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں امن لانے میں ضرور کامیاب ہوںگے ۔