کوئٹہ:(اے پی پی)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کی جڑیں کھوکھلی کردی گئی ہیں، جو بچ گئے وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکیں گے ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے چمن میں قبائلی عمائدین کےجرگے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن میں فوج اور ایف سی سے زیادہ حصہ عوام کا ہے، اب دہشت گردوں میں اتنی سکت نہیں رہی کہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نےکہا کہ صوبے سے دہشت گردی خاتمے قریب ہے۔