قومی دفاع

دہشتگردوں کےنیٹ ورک توڑنےکیلئےانڈونیشی کےاقدام قابل تعریف ہیں: فاطمی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے کیلئے انڈونیشیاء کے اقدام قابل تعریف ہیں اور انسداد دہشتگردی کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط تعلقات پر بہت اہمیت دیتا ہے۔منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے انڈونیشیا کے سفیرنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر بہت اہمیت دیتا ہے اور دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے انڈونیشیا کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان آسیان ملکوں سے تعلقات مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔(خ م)