واشنگٹن:(اے پی پی)واشنگٹن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ سید طارق فاطمی کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی ۔ چینی وزیر خارجہ نے سانحہ لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کی حیثیت سے پوری دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے اور پوری دنیا پاکستان کی اس قربانی کو تسلیم کرتی ہے ۔ طارق فاطمی نے پاکستان سے اظہار یکجہتی پر چینی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ہے ۔