پشاور:(ملت+آئی این پی )کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابوپالیا ہے مگر کچھ خطرات باقی ہیں، بارڈر مینجمنٹ کا تحفظ ایف سی کرے گی‘کے پی کے میں ایف کا دوسرا ہیڈ کوارٹر قائم کیا جائے گا۔ہفتہ کو کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں منعقدہ 53ویں ہفتہ فرنٹیئر کور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ دہشتگردی قابوپالیا ہے مگر کچھ خطرات باقی ہیں،بارڈرمنیجمنٹ کا تحفظ ایف سی کرے گی،بارڈر کے ساتھ ایسی جگہیں ہیں جہاں دہشتگرد پنپ رہے ہیں،دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ایف کا دوسرا ہیڈ کوارٹر قائم کیا جائے گا۔ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ملک کے اندر دہشتگردی کے ٹھکانے ختم ہوچکے ہیں،ایف سی جوان مشکل صورتحال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،فرنٹیئر کور کے مزید ونگز بن رہے ہیں۔(خ م)