اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں پر زمین تنگ کردیں گے اور ان کے لیے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی جب کہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم دہشت گردوں اور انتہا پسندوں پر زمین تنگ کردیں گے کیونکہ ان لوگوں کے لیے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں۔کوئٹہ میں کل بھی فائرنگ کے دو واقعات میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جب کہ آج بھی ایف سی اہلکاروں پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔