اسلام آباد :(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے میرے بچے‘ بچیوں‘ بہن اور بہائیوں کو لاہور میں نشانہ بنایا ہے جن کو ہر حال میں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ اتوار کو ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ لاہورپر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں۔ اجلاسمیں لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے‘ ہمیں بحثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کو سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کی بزدلانہ واقعہ پر بریفنگ دی۔