راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔ جنرل قمرباجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دوبارہ سراٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی، انہوں نے پارا چنارمیں تعینات پاک فوج کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو جلد ازجلد نکال کراسپتال پہنچایا جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 20 افرد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔