واشنگٹن:(آئی این پی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستانی عوام اور فوج دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ دہشت گردی نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے چیلنج ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلا تفریق دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جان کربی نے افغان حکومت اور گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کے مسودے کو خوش آئند قرار دیا