اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کر تے ہیں ،دکھ کی مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں‘ ترک حکومت اور ترک عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ (ن غ)