شیخوپورہ (آئی این پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ،پا ک فو ج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ دی ،مملکت خداداد میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پا ک افواج نے دہشت گردوں کو کچل کر رکھ دیا ، ملک وقوم کے لئے لا زوال قربانیا ں دیکر ایک نئی تا ریخ رقم کی، پاکستانی عوام کے دل ودماغ سے طا لبان کا ڈر ختم کرنا ضرب عضب کی بڑی کا میابی ہے، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،پا ک افواج نے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کاخاتمہ کر کے وہاں پر امن بحال کردیا ہے۔وہ جمعرات کے روز اپنے چیمبر میں شیخوپورہ میڈیا فورم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پا کستان ، قازقستان ، تاجکستان سمیت دیگر برادر اور دوست ممالک کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور پا کستان دو نوں ممالک کے ساتھ دفا عی ، انجینئرنگ مصنوعات ، سرجیکل آلات سمیت سائنس ٹیکنالوجی سمیت دیگر ا شیا ء کی برآمد اور درآمد کرنے کا خواہا ں ہے۔ پا ک چین گہرے تعلقات پا کستان مخالف قوتو ں کو ہضم نہیں ہو رہے۔ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پا کستان ایک نئے دور میں داخل ہو گا اور پا کستان کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک بھی خوشحا ل ہو نگے ۔پا کستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے امریکہ بھارت گھٹ جو ڑ کو ئی نئی بات نہیں ۔ما ضی میں بھی دو نو ں ممالک پا کستان کے خلاف اس طرح کی مذموم کو ششیں کرتے آئے ہیں۔ پا ک افغان کشیدگی میں بھیبھارت اور امریکہ ملوث ہیں پا کستان ایک آزاد خود مختار ملک اور ایٹمی طاقت ہے اگر امریکہ سمیت کسی نے پاکستان کی خود مختار ی اور سالمیت کا چیلنج کرنے کی کو شش کی تو ا سے دندان شکن جواب ملے گا ۔