قومی دفاع

راجگال کے پہاروں پرجیٹ طیاروں کی بمباری، 14 شدت پسند ہلاک

راولپنڈی: (اے پی پی) وطن کے محافظوں نے خیبر ایجنسی سمیت وادی راجگال میں امن کے دشمنوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاک افغان بارڈر کے قریب راجگال کے اونچے پہاڑوں پر فضائی و زمینی کارروائی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں اور ان کے 9 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔