قومی دفاع

راجگل میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی ،13دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی:(آئی این پی) وادی تیرہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور شدت پسندوں کے 6ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو وادی تیرہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے13 دہشتگردوں کے ہلاک کردیا اور شدت پسندوں کے 6ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام،ٹی ٹی پی اور داعش سے تھا۔(خ م)