قومی دفاع

راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کو ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہا

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد جب ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو الوداع کیا گیا تو اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ منگل کو پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد جب ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو الوداع کیا گیا تو اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہا۔ (ن غ)