نئی دہلی۔ :(اے پی پی) فرانس اور بھارت کے حکام جدید فرانسیسی جنگی طیارے رافیل کی ڈیل کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اِس ڈیل کے تحت چھتیس رافیل جنگی جہاز حاصل کر سکے گا۔ رواں برس فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے بھارتی دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے اہلکار اِس اہم اسٹریٹیجیک ڈیل کو مکمل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اِس ڈیل کی مالیت نو بلین ڈالر ہے۔ بھارت فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی دساؤ کے 126رافیل جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن بعض تکنیکی اور دوسری وجوہات کے باعث یہ تعداد اب 36 تک محدود کر دی گئی ہے۔