لاہور:(آئی این پی) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی لاہور نے مصدقہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقے حکیم سعید آباد میں کارروائی کر کے داعش کے کمانڈر علی جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے کمانڈر کے قبضے سے درجنوں ممنوعہ سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں جن کے ذریعے سے وہ اشتعال انگیز پیغامات پنجاب بھر میں پھیلاتا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر عرف نفیس ایوب پارک کے قریب کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔