کراچی:(آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے حکمت عملی تبدیل کر لی۔ را کے سلیپر سیلز ملائشیا اور ساؤتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو گئے ہیں۔ ملائشیاء میں رہائش پذیر محمود صدیقی نے بھارت میں رہائش اختیار کر لی جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سہولت کار ظفر اور خلیل بھی بھارت پہنچ گئے ہیں۔ جاوید لنگڑا بھارت سے کراچی میں انڈین سیٹ اپ دیکھتا ہے۔ محمود صدیقی، ظفر اور خلیل کینیڈا ای میل کر کے ٹاسک پورا کرنے کا عندیہ دیتے ہیں جبکہ کینیڈا سے صفدر باقری پیغام کراچی میں را کے سلیپر سیل کو دیتا ہے۔ حساس ادارے نے انڈیا سے کینیڈا اور لندن ہونے والی ای میلز کی ٹریکنگ شروع کر دی جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔