رحیم یارخان:(اے پی پی)رحیم یارخان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں آپریشن ضرب آہن آٹھویں روز بھی جاری رہا۔ دو گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لینے کیلئے آج کچے کے علاقے میں پہنچ جائیں گے۔ رحیم یار خان اور راجن پور میں دریائی کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آٹھویں روز بھی جاری رہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب میں حصہ لینے کیلئے دو گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی آج کچے کے علاقے میں پہنچ جائیں گے جبکہ پنجاب رینجرز پہلے ہی مارٹر اٹیک کے ذریعے آپریشن میں پولیس کی مدد کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب آہن میں اب تک ڈاکووٴں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔