رحیم یارخان:(اے پی پی) پولیس نے کچہ کے علاقہ میں اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن ضرب آہن میں 100 سے زائد اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا۔پولیس زرائع کے مطابق کچہ کے علاقہ میں چھوٹو ، سلطوشر، اندھڑ گینگز ، اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب آہن میں پولیس اور رینجرز کی مدد سے پیش قدمی کاسلسلہ بدستورجاری ہے اورآپریشن کے دوران 100سے زائد خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گزشتہ روز آر پی او بہاولپور احسان صادق اور ڈی جی خان رحمت اللہ نیازی بھی کچہ آپریشن میں جوانوں کے ہمراہ سونمیانی کے علاقہ میں موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن ضرب آہن میں رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔