رحیم یار خان (ملت آن لائن + آئی این پی) رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور شرا ب برآمد کر لی۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن میں 10 کلو بھنگ ‘ 2 کلو چرس اور 99 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی گئی۔