راولپنڈی(ملت آن لائن)آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے 2 سہولت کارگروہ گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز پنجاب، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو سہولت کارگروہ گرفتارکیے گئے، گرفتار سہولت کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق گرفتار گروہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد، گولہ بارود اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں جب کہ ہتھیاراوربارود پنجاب، سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے شخص کی شناخت منیرپٹھان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ خاتون کی شناخت رابعہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو میانوالی کی رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔