قومی دفاع

روس اوریورپی یونین کےساتھ تعلقات کومستحکم کیا گیا، سرتاج عزیز

اسلام آباد(آئی این پی )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ روس اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا گیا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات ملکی مفاد کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔بدھ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اہم ملکوں میں تعینات پاکستان سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت پر گامزن ہے جس میں مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات ترجیح دے رہے ہیں۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم ہے،روس اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا گیا ہے اور امریکا کے ساتھ ملکی مفاد کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔اسی موقع پر تین روزہ سفیروں کی کانفرنس میں واشنگٹن،بیجنگ،نئی دہلی،ویانا،کابل،ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیروں نے شرکت کی ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور عالمی اداروں میں موجود پاکستان نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔(خ م)