ریاض: جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ریاض:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمعرات (یکم فروری) کو ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران عسکری تعلقات سمیت دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر کونسل آف منسٹرز کے نائب صدر اور وزیر دفاع بھی موجود تھے۔ گذشتہ برس 17 اکتوبر کر بھی جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ 2016 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا پہلا بین الاقوامی دورہ بھی سعودی عرب کا تھا۔ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع، کونسل آف منسٹرز کے نائب صدر اور پاکستان عسکری حکام بھی شریک تھے۔ اپنے دورے کے دوران جنرل قمر باجوہ نے سعودی کمانڈر آف گراؤنڈ فورسز لیفٹنینٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔