راولپنڈی (ملت + آئی این پی) رینجرز نے اٹک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 9مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ہفتہ کو نجی وی ٹی کے مطابق رینجرز نے اٹک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 9مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا،برآمد کیے گئے اسلحے میں ایس ایم جی،تین بارہ بور بندوقیں،2نائن ایم ایم پستول،32 بور پستول،0.22ایم ایم بندوق،ریپیئرگن،بینو اور ٹیزر شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 400سے زائد گولیاں بھی قبضہ میں لی گئیں،آپریشن اٹک گاؤں،داراسلام کالونی،عیدگاہ اور نگوانی چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں کیا گیا