قومی دفاع

سانحہ اے پی ایس: آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

پشاور (ملت + آئی این پی) سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا اے پی ایس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا ‘ کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا اے پی ایس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔