راولپنڈی(اے پی پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ شب قدر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ شب قدر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف نے شہید پولیس اہلکار حوالدار نسیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار نسیم نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔