سبی (ملت + آئی این پی) سبی وگردونواح سے آپریشن درالفساد کے سلسلے میں 35سے زائد مشتبہ افراد گرفتار شناختی کارڈ و سفری دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی و گردنواح میں آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز چاکر روڈ سبی سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویز نہ ہونے کی بناء پر سیکورٹی فورسز ایف سی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 35سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی گرفتار افراد سے شناختی کارڈز ودیگر دستاویز کیلئے معلومات کا سلسلہ جاری ہے اہم انکشافات کی توقع کی جاری ہے۔