کراچی(ملت آن لائن)ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سری لنکا میں سرکاری دورے کے دوران اعلی افواج سے ملاقات کی اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں سری لنکا کے سرکاری دورہ پرہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے سری لنکن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ائیرچیف مارشل کولیتھا گناتھیلا کے سمیت سری لنکا کی بری، بحری اورفضائی افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کی جب کہ سری لنکا کی بحری افواج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے باہمی دلچسپی اوردوطرفہ بحری تعاون پربات چیت کی۔