سربراہ:(ملت+اے پی پی) پاک بحریہ ایڈ مرل محمدذکاءاللہ نے قطر کے وزیرمملکت برائےدفاع سے ملاقات کی ہے، نیول چیف نےمیری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کےمختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نےمیری ٹائم کمپین پلانبحری قذاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم کو اجاگر کیا۔ قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع خالد بن محمد العطیہ نےمیری ٹائم سیکٹر میں امن و استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔