سربراہ پاک فوج سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویڈانگ نے الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جب کہ آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔