راولپنڈی (ملت + آئی این پی) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے مادروطن کے دفاع وسلامتی میں پاک آرمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے جوانوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ، ملکی دفاع وسلامتی میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرٹلری سینٹر اٹک میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو چیمپئن فلیگ اور میڈلز سے نوازا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ بلال اکبر نے مادر وطن کے دفاع میں پاک آرمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے جوانوں نے ناقابل فراموش کردارادا کیا ۔ ملکی دفاع وسلامتی میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حاضر سروس اور ریٹائرڈ آرمی حکام اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں پریڈ دیکھی۔ (ار+ن م)