نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ ران ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں سرحدی دراندازی کے خاتمے کے لئے وقت درکار ہے اور راتوں رات کنٹرول لائن پر دراندازی کے سبھی راستوں کو سیل کرنے کا سوال ہی نہیں بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں امن امان کی بحالی کے سیکورٹی ایجنسیاں کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ بہتر طور پرجنگجویانہ حملوں سے نمٹنے کے لئے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں کے لیئے کسی کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں ملے گی اور نہ اس سلسلے میں کسی کو اس شبہ میں رہنا ہو گا کی پی جے پی سرکار ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور امن مخالف سرگرمیاں کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائیں گی کشمیر میں سرحد پار دراندازی پر تبصرہ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں سرحد پاردراندازی یقینی طور پر ایک خطرہ بنا ہوا ہے لیکن ابھی یہ خطرہ برقرار رہے گا کیونکہ سرحد پر مکمل طور پر تاربندی نہیں ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ایسے بھی مقامات ہیں جہاں تاربندی کے بارے میں سوچا نہیں جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں ہر معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا یہی وجہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں ایک مرتبہ مکمل طور پر لائن آف کنٹرول کی تاربندی کرنی ہو گی ۔