قومی دفاع

سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کی موثر کارروائی کو سراہا اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرحد پار سے آزادانہ آمدورفت کو روکے جانے کی ضرورت ہے۔