پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور ابتدائی طور پر آج سے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سال مون سون سیزن کے دوران مجموعی طورپرایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم کو ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ کا نام دیاگیا ہے۔