کراچی (ملت + آئی این پی)سری لنکا کے نیوی کے کمانڈر وجے گونا رتنے نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور،مختلف شعبوں میں باہمی بحری تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔جمعرات کو ترجمان پاک بھریہ کے مطابق سری لنکا کے نیوی کے کمانڈر وجے گونا رتنے نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور،مختلف شعبوں میں باہمی بحری تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔معزز مہمان کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وجے گونا رتنے نے سمندروں میں امن کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی اور پاک بحریہ کی کثیرالملکی بحری مشق امن 2017کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ایڈمرل ذکاء اللہ نے امن 2017مشقوں میں سری لنکن نیوی کی سرگرم شرکت پر شکریہ ادا کیا۔