سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا پاگل پن حد سے بڑھ گیا ۔ سری نگر کے کالج کے طلباء کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر آنسو گیس اور شیلنگ کی ۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ۔ سری نگر کے ایس پی کالج کے طلباء نے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی جس پر بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور شرکاء پر آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کالج کے راستے پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی ۔ طلباء پلوامہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے ڈگری کالج کے درجنوں طلباء زخمی ہوئے ہیں ۔