قومی دفاع

سعودی وزیر دفاع کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

اسلام آباد :(اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر دفاع و نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کے خصوصی حوالے سے علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات بارے امور پر تبادلہ خیال کیا۔