قومی دفاع

سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئےپاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے: نوازشریف

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے ۔ حکومت بحریہ کو جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ دی ۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ جدید آلات سے لیس اور ملکی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتیں اہمیت رکھتی ہیں ۔ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک بحریہ کو ایک جدید اور متحرک فورس بنانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرتی رہے گی ۔