قومی دفاع

سندھ میں را کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی:(اے پی پی) حساس اداروں نے کراچی سمیت اندرون سندھ را کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پاکستان میں را ایجنٹ کل بھوشن یادو کی گرفتاری کےبعد کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں حساس اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ را ایجنٹ کس سے ملتا تھا، کس کا موبائل فون استعمال کرتا تھا،اس سلسلے میں سیاسی جماعت کے سترہ ملزمان سے تفتیش کی گئی۔ اندرون سندھ کی کالعدم قوم پرست جماعت کےرا سےتعلقات کےحوالےسےبھی تحقیقات جاری ہیں ۔