قومی دفاع

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ائیرمارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان عہدے سے برطرف

سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ائیرمارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان عہدے سے برطرف

کراچی:(ملت آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ائیرمارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ائیرمارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، برطرفی کا نوٹس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم سلیمان کو ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی جبکہ ائیروائس مارشل ریٹائرڈ اوسید الرحمان کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جب تک نئے ڈی جی کا تقرر نہیں ہوجاتا اس وقت تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ عاصم سلیمان کیخلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین،ڈائریکٹران اور جنرل منیجرز کی جانب سے ان کی برطرفی کیلئے احتجاجی مہم شروع کی تھی، جو دو مہینے سے جاری تھی۔ ملازمین اور افسران کا مطالبہ تھا کہ انھیں فوری طور پر برطرف کیا جائے، جس پر مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نے ملازمین و افسران کو یقین دلایا تھا کہ فروری کے آخر تک ان کو عہدے سے برطرف کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عاصم سلیمان کی برطرفی سے متعلق اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے خبر نشر کی تھی۔