قومی دفاع

سکیورٹی فورسزنےراجگال کاکنٹرول سنبھال لیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (اے پی پی) آپریشن خیبر تھری کے دوران سکیورٹی فورسز نے راجگال کے اہم دروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راجگال میں آپریشن خیبر تھری کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے اہم چوکیاں خالی کر اکر دروں پر کنٹرول حاصل کرلیاہے۔ آپریشن کے دوران 40 دہشتگردوں کو ماراجاچکا ہے جبکہ 21 دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی 43 کمین گاہیں بھی تباہ کی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن خیبر تھری کے دوران ٹل میں کومبنگ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکاہے جبکہ آج کے آپریشن میں دہشتگردوں کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ آج کے سرچ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔