قومی دفاع

سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان میںامن ممکن ہے، طارق فاطمی

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلیے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے، پاکستان افغانستان میں دائمی امن کا خواہاں ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تادامیچی یاماموتو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میںصرف سیاسی مذاکرات سے ہی پائیدار امن واستحکام ممکن ہے۔ 4 فریقی رابطہ گروپ افغانستان میںامن کے حصول کیلیے موثرمیکنزم ہے۔ طارق فاطمی نے موثر بارڈر منیجمنٹ پلان پرعملدرآمدکیلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ اس سلسلے میںافغان حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یاما موتونے افغانستان میں پائیدارامن واستحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔