قومی دفاع

آپریشن رد الفساد: کوہاٹ میں اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

کوہاٹ(ملت آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ سرنگ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کوہاٹ سرنگ کے قریب کارروائی کی جس میں اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیا جارہا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پکڑے گئے اسلحے میں پسٹلز، ایس ایم جی رائفلز، گولہ بارود اور 7 ہزار مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔