قومی دفاع

سی پیک منصوبہ دشمنوں کی نظرمیں کانٹےکی طرح چبھ رہاہے، ایڈمرل ذ کاء اللہ

کوئٹہ: (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذ کاء اللہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے جس کے فوراََ بعد انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اورسانحہ میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے بعد ازاں ایڈمر ل محمدذکاء اللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے بھی ملاقات کی اور ان سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اورافسوس کااظہار کیا اورکہاکہ پاک بحریہ شہداء اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہلخانہ کیساتھ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ شہید ہونیوالوں کی درجات بلند فرمائے اورزخمیوں کوجلد صحت دیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ دشمنوں کی نظر میں کانٹے کی طرح چبھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیاجائیگا۔