سی پیک کے تناظرمیں بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں، سربراہ پاک بحریہ
کراچی:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان کے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایئر وار کالج کراچی میں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے، پاکستان میری ٹائم سیکٹر بشمول جہاز سازی کو فروغ دے کر معاشی ترقی میں اہم سنگ میل طے کر سکتا ہے جب کہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان کے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں۔