راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کر کے بڑے پیمانے پر اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے بڑے پیمانے پراسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اسلحہ و بارود کا ذخیر تحصیل دتہ خیل کے گاؤں سرکنراور منظرخیل سے پکڑا گیا، برآمد کئے گئے اسلحے میں 12.7 ایم ایم، ایچ ایم جیز، ایس ایم جیز، میزائل لانچر، پستول، بڑے پیمانے پر آر پی جی سیون، راکٹس آف 107 ایم ایم، ایس بی آر ایل کے باکسز، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز شامل ہیں