قومی دفاع

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

پشاور:(ملت آن لائن) وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے تحصیل میر علی اور میرانشاہ کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اُس وقت راکٹ لانچر سے حملہ کیا جب اہلکار معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں گشت کررہے تھے۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائیک نعیم جاں بحق جبکہ نائیک محمد ادریس، سپاہی محمد مدثر اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔