لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے۔پوری قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرأت پر فخر ہے