شہدان:(آئی این پی)ایف سی نے شہدان کے علاقے میں کارروائی کے دوران افغان انٹیلی جنس کا ایک ایجنٹ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو ایک مکان سے حراست میں لیا گیا اور مکان کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد کی بڑی تعداد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ، اسلحے میں 4 ایس ایم جی ، سینکڑوں گولیاں ، سنیپر سکوپ اور دیگر خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ حساس اداروں نے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔