شہید میجر اسحاق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
ڈیرہ اسماعیل خان:(ملت آن لائن) میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاک فوج کے شہدا قبرستان میں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔
لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاک فوج کے شہدا قبرستان میں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔